Thursday November 7, 2024

شاہ محمود قریشی بھی مخالفین پر بھاری ….. پیپلزپارٹی کو بڑا جھٹکا، ن لیگ کا نام و نشان نہیں

عمر کوٹ (نیوزڈیسک) ملک بھر میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جس دوران پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی کیلئے بھی حوصلہ افزاءخبر آئی ہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 220 عمر کوٹ میں 410 میں سے ایک پولنگ سٹیشن کا غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجہ سامنے آ گیا ہے جس کے مطابق پاکستان

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے شاہ محمود قریشی 123 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے نواب یوسف تالپور 59 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ یاد رہے کہ یہ تمام نتائج غیر سرکاری و غیر حتمی ہیں اور سرکاری نتائج کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے کیا جائے گا۔

FOLLOW US