سیالکوٹ(نیوزڈیسک)این اے 72؛ عثمان ڈار بمقابلہ خواجہ آصف کا بھی ابتدائی نتیجہ سامنے آگیا۔ ابتدائی غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عثمان ڈار کو خواجہ آصف پر برتری حاصل ہے۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے اہم ترین حلقے این اے 72کے ابتدائی نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ۔یہ قومی اسمبلی کا ایک ایسا حلقہ ہے جہاں پر پاکستان تحریک
انصاف کا مسلم لیگ ن سے سخت مقابلہ ہے ۔یہ وہی حلقہ ہے جہاں سے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف پاکستان تحریک انصاف کے عثمان ڈار کے مقابل ہیں۔اس موقع پر بہت قریبی معاملہ در پیش ہے ۔اس موقع پر این اے 172 کے کچھ پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی ،غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا ہے۔ابتدائی غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عثمان ڈار کو خواجہ آصف پر برتری حاصل ہے۔عثمان ڈار 426 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ خواجہ آصف 156 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔واضح رہے آج ملک بھر کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں میں انتخابات 2018ء کیلئے پولنگ ہوئی۔ پولنگ کا عمل صبح 8 سے بجے سے بغیر کسی وقفے شام 6 بجے تک جاری رہا۔ بعض علاقوں میں گرمی حبس رہا اوربعض مقامات پربارش بھی ہوئی۔ ووٹ ڈالنے کیلئے لوگوں کا پولنگ اسٹیشنز پر رش رہا۔ لیکن پولنگ کا عمل انتہائی سست رو رہنے کی شکایات بھی موصول ہوئیں۔ لڑائی جھگڑوں اور فائرنگ کے واقعات بھی پیش آئے۔ کوئٹہ مشرقی بائی پاس پردہشتگردی کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا۔جس میں 29 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ تاہم ان تمام واقعات کے باوجود پولنگ کا عمل جاری رہا۔سیالکوٹ کا حلقہ این اے 72ن لیگ کے ہاتھوں سے نکل گیا، عثمان ڈار نے بڑی برتری حاصل کرلی