لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان بھر میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جس دوران پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے مسلم لیگ (ن) کو بڑا جھٹکا دیدیا ہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 کے 23 پولنگ سٹیشنز سے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج موصول ہو چکے ہیں جن کے مطابق پاکستان تحریک
انصاف (پی ٹی آئی) کی ڈاکٹر یاسمین راشد 6394 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے وحید عالم 5948 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ یاد رہے کہ یہ تمام نتائج غیر سرکاری و غیر حتمی ہیں اور سرکاری نتائج کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے کیا جائے گا۔