Thursday November 7, 2024

عمران خان بمقابلہ خواجہ سعد رفیق، کون آگے ہے اور کون پیچھے؟حلقہ این اے 131سے اہم خبر آگئی

لاہور(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں پولنگ کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔ اور پاکستانی قوم جوق در جوق گھروں سے نکل کر اپنے مستقبل کے لیے ووٹ ڈالتی دکھائی دے رہی ہے ایسے میں پاکستان کے کچھ حلقے ایسے ہیں جو عوام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں جن میں لاہور کا نواں حلقہ این 131 بھی اس وقت ہاٹ فیورٹ دکھائی دے رہا ہے اور عوام کی

 

نظریں اس حلقے پر ہے۔ انتخابات کا وقت شروع ہوتے ہی حلقے کی عوام کی بڑی تعداد نے گھروں سے نکل کر اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق اس وقت حلقے میں بلے کی دھوم مچی ہوئی ہے اور تحریک انصاف اس حلقے میں ہاٹ فیورٹ دکھائی دے رہی ہے تا ہم دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ سعد رفیق ہیں ۔ حلقے میں یوتھ اور خواتین کی بھاری تعداد پی ٹی آئی کو فیورٹ قرار دے رہی ہے۔اس حلقے میںاب تک 47%ووٹ خواجہ سعد رفیق جبکہ 48%ووٹ عمران خان کو پول ہونے کا انشکاف ہوا ہے جبکہ 5%دوسری جماعتوں کو۔۔

FOLLOW US