Thursday November 7, 2024

عمران خان یا شہباز شریف ۔۔؟؟ وزیراعظم کون بنے گا؟ سٹہ باز بھی سرگرم،کس کو فیورٹ قرار دیدیا گیا

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان میں الیکشن 2018 کے حوالے سے عالمی سٹے باز بھی سر گرم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق آج ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور پولنگ کا عمل بھی جاری ہے۔۔الیکشن 2018ء کے حوالے سے عالمی سطح پر بھی شدید رد دعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔اور اس موقع پر عالمی سٹے باز بھی سر گرم ہو گئے ہیں اور پاکستان

 

میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے سٹے بازی شروع کر دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی سٹے بازوں کے عمران خان وزیراعظم کی پوزیشن کے حوالے سے ہاٹ فیورٹ ہیں اور شہباز شریف کو دوسرا نمبر ہے جب کہ خادم عالی پنجاب کے حوالے سے بھی سٹے بازی جاری ہے۔یاد رہے عالمی سطح پر بھی پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کو بہت اہمیت دی جا رہی ہے۔پڑوسی ملک چین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جو بھی حکومت آئی ان کے ساتھ تعلقات بڑھائیں گے۔تاہم بھارت اس حوالے سے منفی پراپیگنڈا کر رہا ہے۔گزشتہ روز میڈیا پر یہ خبر آئی تھی کہ بھارتی میڈیا نے پراپیگنڈا کرنا شروع کردیا ہے کہ عمران خانپاکستان اور جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہے،،،عمران خان کا آنا بھارت کے لیے ٹھیک نہیں ۔۔بھارتی میڈیا کے بڑے نام جن میں فنانشل ٹائمز،،،ہندوستان ٹائمز اور دی پرنٹ شامل ہیں۔ان اداروں نے عمران خان کو بھارت کے لیے نقصان دہ قرار دے دیا ہے۔انکا کہنا ہے عمران خان اگر پاکستان کے وزیر اعظم بن گئے تو یہ بھارت کے لیے نقصان دہ ہوگا۔کچھ اداروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان اورجمہوریت کے لیے بہتر آپشن نہیں ہیں۔تاہم نتائج کیاں ہوں گے اس کا پتہ آج چل جائے گا۔پاکستان میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔پولنگ کا وقت شام 6بجے ختم ہو گا جس کے ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہو گا اور اس کےبعد نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

FOLLOW US