لاہور(نیوزڈیسک)این اے 130 میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے وی پی آئی پی راستے سے لے جانے پر سٹاف کی سرزنش کردی ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے این اے 130 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا ،چیف جسٹس نے پولنگ سٹیشن برکت مارکیٹ میں ووٹ کاسٹ کیا۔چیف جسٹس ثاقب نثار ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے پولنگ سٹیشن پر پہنچے تو انہیں
وی آئی پی راستے سے پولنگ سٹیشن کے اندر لے جایا گیا اس پر چیف جسٹس نے سٹاف کی سرزنش کردی۔چیف جسٹس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولنگ انتظامات کوتسلی بخش قراردےدیا،ان کا کہناتھا کہ آج جمہوریت کی مضبوطی کادن ہے،25 جولائی کوبروقت انتخابات کرانے کاوعدہ پوراکردیا،چیف جسٹس نے کہا کہ قوم اپنے نمائندے کاانتخاب کرے اورکامیاب کرائے،ملک میں آئین وقانون کی بالادستی قائم رہےگی۔