Sunday April 28, 2024

اگر آپ کا شناختی کارڈ ابھی تک بن کر نہیں آیا تو کل نادرا کے دفتر چلے جائیں کیونکہ۔۔۔نادرا نے عوام کو خوشخبری سنا دی

لاہور (نیوزڈیسک) کل عام انتخابات کیلئے پولنگ ہو گی جس کیلئے قومی شناختی کارڈ کا ہونا لازمی ہے لیکن اگر کسی شہری نے کچھ روز قبل شناختی کارڈ بننے کیلئے دیا تھا جو ابھی تک بن کر نہیں آیا تو وہ ضروری پریشانی کا شکار ہوں گے کہ کل حق رائے دہی کیسے استعمال کریں گے۔نادرا نے ان شہریوں کو خوشخبری سنا دی ہے اور اعلان کیا ہے کہ 25

 

جولائی بروز بدھ (کل) دن2 بجے تک نادرا دفاتر کھلے رہے ہیں اور جہاں 5 لاکھ 85 ہزار شہریوں کے کارڈز پہنچا دئیے گئے ہیں اور شہری اپنے کارڈز حاصل کرنے کے بعد ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔نادرا ترجمان کے مطابق گزشتہ پانچ روز میں ساڑھے چھ لاکھ شناختی کارڈز تیار کئے گئے ہیں جس کے باعث چھ لاکھ شہری ووٹ ڈالنے کے اہل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تین لاکھ شہریوں کو ان کے شناختی کارڈ مل چکے ہیں جبکہ باقی شہریوں کے شناختی کارڈز نادرا سینٹرز پر پہنچا دئیے گئے ہیں۔ شہری قریبی نادرا سنٹر سے قومی شناختی کارڈ حاصل کرنے کے بعد حق رائے دہی استعمال کر سکتے ہیں۔

FOLLOW US