لاہور (نیوزڈیسک)تحریک انصاف جنوبی پنجاب سے قومی اسمبلی کی 30سے 32نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی ۔ مسلم لیگ ن پانچ سے چھ جبکہ پیپلز پارٹی قومی اسمبلی کا چار سیٹیں حاصل کر سکتی ہے ۔نجی ٹی وی کے سپیشل انتخابی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے ملتان سے مقامی بیورو چیف کا کہنا ہے کہ اس و قت جنوبی پنجاب میں
تحریک انصاف کی پوزیشن بہت مضبوط نظر آرہی ہے اور اس کی وجہ عمران خان کی جانب سے جنوبی صوبہ کی حمایت ہے جس کی وجہ سے سرائیکی پٹی میں تحریک انصاف کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اور یہ بات واضح نظر آرہی کہ تحریک انصاف سرائیکی پٹی سے قومی اسمبلی کی 30سے 32نشستیں حاصل کرلے گی جبکہ ن لیگ پانچ اور پیپلز پارٹی چار نشستوں پر کامیاب ہو سکتی ہیں۔