لاہور (نیوزڈیسک)سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اس بار سندھ میں آسانی سے حکومت نہیں بنا سکے گی جبکہ پنجاب میں چھوٹی پارٹیاں اور آزاد امیدوار زیادہ جیتیں گے ۔نجی ٹی وی کی خصوصی انتخابی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی آسانی سے حکومت نہیں بنا سکے گی ۔ کے پی میں
تحریک انصاف واضح اکثریت سے حکومت بنائے گی جبکہ پنجاب میں آزاد امیدوار اور چھوٹی پارٹیاں کامیاب ہونگی اور ن لیگ اور تحریک انصاف پنجاب اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل نہیں کر سکیں گی۔ کے پی میں اس وقت تحریک انصاف کی مقبولیت زوروں پر ہے ۔ بوڑھے ، خواتین اورجوان سب تحریک انصاف کی حمایت میں بولتے نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے پی میں تحریک انصاف کے مقابلہ میں اے این پی اور جے یو آئی کو کوئی نمایاں کامیابی حاصل نہیں ہو سکے گی ۔