Friday November 8, 2024

نا اہلی کی تلوار لٹکنے لگی،الیکشن سے چند گھنٹے قبل سابق وزیراعلیٰ کیخلاف بڑا ایکشن ہو گیا

سیہون (نیوزڈیسک) پیپلز پارٹی کے سابق وزیراعلی مراد علی شاہ دھاندلی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے،نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی، سیہون شریف میں پوسٹل بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگانے کے معاملے کی انکوائری رپورٹ مکمل کر لی گئی، پیپلز پارٹی ذمہ دار قرار۔ تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل سانگھڑ اور سیہون میں اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز (اے آر

اوز) نے پوسٹل بیلٹ پیپرز کھولنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں 6 پولنگ افسران گرفتار کرلیے گئے تھے۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے اے آر اوز کی پوسٹل پیپرز کھولنے کی کوشش کے واقعہ پر چیف سیکریٹری سندھ سے رابطہ کیا تھا اور نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے سیہون کے حلقے پی ایس 80 پر پوسٹل بیلٹ پیپرز کھولنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی اور ایس ایس پی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم جاری کردیا تھا۔ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ کے نوٹس پر ایس ایس پی نے 6 پولنگ افسران کو گرفتار کرلیا تھا جن میں اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر قربان میمن، محمدصالح، عابدعلی، محمد اسلم، غلام مصطفی اور عبدالعزیز شامل ہیں۔سندھ یونائیٹڈ پارٹی (ایس یو پی) کے رہنما روشن برڑو نے بتایا کہ سیہون کے حلقے پی ایس 80 اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر قربان میمن کے دفتر میں اچانک گئے تو وہاں قربان میمن کے ساتھ پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر عزیز راہپوٹو موجود تھے اور اے آر او کی میز پر پوسٹل بیلٹ کے لفافے موجود تھے۔ایس یو پی کے رہنما روشن برڑو نے الزام عائد کیا کہ اے آر او قربان میمن پوسٹل بیلٹ پر مرضی کے امیدوار کا نام لکھ رہے تھے تاہم ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اے آر او قربان میمن کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔نوٹس میں کہا گیا کہ پوسٹل بیلٹ پیپرز کے لفافے اے آر او قربان میمن کی ٹیبل پر پڑے ملے جس کے باعث پوسٹل بیلٹ پیپرز کا مرحلہ مشکوک ہوگیا۔ بعد ازاں سندھ یونائیڈ پارٹی کے کارکنوں نے سیہون میں اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ اب اس واقعے کی انکوائری رپورٹ مکمل کر لی گئی ہے۔ رپورٹ میں پیپلز پارٹی کو اس واقعے کی ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں سیہون سے الیکشن لڑنے والے پیپلز پارٹی کے سابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کیخلاف کاروائی کیے جانے کا امکان ہے۔ ممکنہ طور پر انہیں نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔

FOLLOW US