اسلام آباد (نیوزڈیسک) پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان اکثر ملکی حالات پر ٹویٹر کے زریعے اپنے خیالات کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔ملک بھر میں عام انتخابات میں ایک روز باقی رہ گیا ہے۔لیکن ریحام خان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عام انتخابات کے حوالے سے ایک دلچسپ ٹویٹ کیا ہے اور کہا ہے کہ ”
کاش محبت میں بھی انتخابات ہوتے غضب کی دھاندلی کرتے تجھے پانے کے لئے۔سوشل میڈیا صارفین نے بھی ریحام خان کی ٹویٹ پر دلچسپ قسم کے ٹویٹ کیے ہیں۔ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا ہے کہ اب کس کو پھنسانے کا ارادہ ہے؟ عمران تو شکر ہے وہ بچ گیا۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ اور اس کے بعد غضب کی کمائی کرتے ایک اور کتاب لکھ کر۔ایک اور سوشل میڈیا صارف نے کہا ہے کہ لگتا ہے آج یاد آرہی ہے آپ کو کسی کی ؟اس کے علاوہ ریحام خان نے ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کی تعریفوں کے پُل باندھ دئے۔ اپنے پیغام میں ریحام خان نے کہا کہ بلاول نے میڈیا پر پابندی کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ ہونے سے متعلق بیان دے کر بہادری کا مظاہرہ کیا۔ ریحام خان نے کہا کہ میں بتدریج اس نتیجے پر پہنچ رہی ہوں کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری نے اپنے سیاسی جانشینوں کو پہلے سیاست میں نہ لا کر بہت بڑی غلطی کی ہے۔مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری دونوں ہی پُرانے سیاستدانوں اور سیاسی رہنماؤں سے زیادہ مضبوط اعصاب کے مالک ہیں۔یاد رہے عمران خان کے سابق شوہر الیکشن 2018ء میں وزیراعظم بننے کے خواہشمند ہیں۔لیکن طلاق کے بعد ریحام خان عمران خان پر تنقید کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی۔ عام انتخابات 2018ء سے دو روز قبل غیر ملکی جریدے کو دئے گئے انٹرویو میں ریحام خان نے عمران خان کو منافق اور ریاکار قرار دیا اور کہا کہ عمران خان ایک ایسے ریاکار شخص ہیں جو پاور میں آنے کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں، اور جن کا پاور میں آنا ملکی تباہی کا سبب بنے گا۔ریحام خان نے کہا کہ عمران خان انتہائی خود پسند ہیں جن کے ذہن میں صرف وزیراعظم بننے کی ایک خواہش ہے۔ ریحام خان نے اپنی کتاب میں بھی یہ لکھا کہ عمران خان خود کو خُدا سمجھتے ہیں، میں نے عمران خان سے اس لیے شادی کی کیونکہ مجھے ان پر اور ان کے مشن پر اعتماد تھا لیکن یہ سب جعلی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ریحام خان نے جان بوجھ کر اپنے انٹرویو میں عمران خان کے خلاف باتیں کیں تاکہ الیکشن نتائج اثر انداز ہو سکیں۔