لاہور(سی پی پی ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ماحول کو آلودگی سے بچانے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔منگل کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں شجرکاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ماحول کو آلودگی سے بچانے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں‘اس موقع پر صدر
لاہورہائیکورٹ بار انوارلحق پنوں اور عدالتی عملہ بھی موجود تھا‘شجرکاری مہم کے موقع پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے خصوصی شرکت کی ۔چیف جسٹس کا کہنا تھا ماحول کو آلودگی سے بچانے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے چاہئیں، یہی زندگی ہے۔واضح رہے کہ جنوری میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری ماحولیاتی آلودگی کے بڑھنے ، پانی کی آلودگی اور اسپتالوں کے فضلہ جات ٹھکانے نہ لگانے سے متعلق کیسز کی سماعت پر چیف جسٹس نے چھ مقامات پرآلودگی جانچ کر رپورٹ طلب کرلی جبکہ سیکرٹری ماحولیات کو وارننگ دی تھی۔ واضح رہے کہ عمران خان نے کے پی کے میں بلین ٹری لگوانے کا ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں ۔