راولپنڈی (نیوزڈیسک) تحریک انصاف کا وہ امیدوار جسے عمران خان ہارتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں، معروف اینکر کاشف عباسی کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ چاہتے ہیں کہ ان کے دوست چوہدری نثار تحریک انصاف کے رہنما غلام سرور کیخلاف فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عام انتخابات کا انعقاد ہونے میں
محض چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے قواعد کے مطابق انتخابی مہم کا وقت گزشتہ شب 12 بجے ختم ہو چکا ہے۔ تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے خوب تگڑی انتخابی مہم چلائی ہے۔ مختلف غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے پیش کیے گئے سرویز اور جائزوں کی رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کی پوزیشن باقی جماعتوں کے مقابلے میں خاصی مضبوط ہے۔جبکہ اس مرتبہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ آزاد امیدواروں کا گروپ بھی بڑی کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔خاص کر سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا گروپ کئی نشستیں جیتنے میں کامیاب رہے گا۔ یہ پہلا موقع ہے جب چوہدری نثار ن لیگ کے پلیٹ فارم کی بجائے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔ چوہدری نثار کو انتخاب لڑنے کیلئے جیپ کا نشان ملا ہے، جب دیگر کئی درجنوں آزاد امیدواروں کو بھی جیپ کا ہی انتخابی نشان دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار ن لیگ سے بغاوت کرنے کے باعث تحریک انصاف کی پس پردہ حمایت بھی حاصل ہے۔تاہم چوہدری نثار کا اصل مقابلہ تحریک انصاف کے رہنما غلام سرور کیساتھ ہوگا۔ اپنے انتخابی مہم کے دوران چوہدری نثار غلام سرور کیخلاف مسلسل تنقید بھی کرتے رہے۔ اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے معروف اینکر کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ حالانکہ غلام سرور تحریک انصاف کے امیدوار ہیں، تاہم عمران خان چاہتے ہیں کہ ان کے مقابلے میں چوہدری نثار کی فتح حاصل کریں۔ عمران خان کی خواہش ہے کہ چوہدری نثار فتح حاصل کرکے پارلیمنٹ کا حصہ ضرور بنیں۔