لاہور(نیوز ڈیسک) ::الیکشن کمیشن کے سیکرٹری بابریعقوب نے کہا ہے کہ ہمیں تھریٹس موصول ہورہی ہیں لیکن ملک میں پرامن الیکشن دیکھنا چاہتے ہیں،10کروڑ 59 لاکھ 55 ہزارسے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے،انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پراضافی نفری تعینات کی جائے گی،17007حساس پولنگ اسٹیشنز،سب سے زیادہ سندھ میں
حساس پولنگ اسٹیشنز ہیں،پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام6 بجے تک جاری رہےگا۔ انہوں نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ25 جولائی کوتمام پولنگ اسٹیشنز پرپولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریٹرننگ افسران سسٹم کے تحت نتائج ارسال کریں گے۔ ریٹرننگ افسران آرٹی ایس کے ذریعے نتایج بھیجیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امن اومان کے چیلنجز ہیں ہمیں طرح طرح کی تھریٹس موصول ہورہی ہیں ملک میں پرامن الیکشن دیکھنا چاہتے ہیں۔ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پرسی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے اور ایسے تمام پولنگ اسٹیشنز پرفوج اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کیلئے21 کروڑ بیلٹ پیپرزچھاپے گئے ہیں۔ 10کروڑ
59 لاکھ 55 ہزارسے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 6 کروڑ 6 لاکھ 72870، سندھ 2 کروڑ23 لاکھ97 ہزار 244 ووٹرز،اسی طرح خیبرپختونخوا میں ووٹرزکی تعداد1 کروڑ 53 لاکھ 16ہزار 299، بلوچستان میں ووٹرزکی تعداد 42 لاکھ 99 ہزار 494 ہے۔ فاٹا میں ووٹرز کی تعداد 25 لاکھ 10 ہزار 154 ہے۔ اسلام آباد میں ووٹرزکی تعداد 7لاکھ 65ہزار 348 ہے۔ ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے 85ہزار307 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے۔ ان میں پنجاب میں 47 ہزار813 پولنگ اسٹیشنزقائم کیے گئے۔ بلوچستان میں کل 4ہزار 420، خیبر پختونخوا میں 12 ہزار 634 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے۔ ملک بھر میں عام انتخابات میں17007 پولنگ اسٹیشنز کوحساس قرار دیا گیا ہے۔ جن میں پنجاب اور اسلام آباد میں 5487 پولنگ اسٹیشنز،،سندھ میں سب سے زیادہ 5878، خیبرپختونخواہ میں 3874، بلوچستان میں 1768پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔ اسی طرح ملک بھر میں 16لاکھ کےقریب انتخابی عملہ خدمات سرانجام دے گا۔ جن میں 85 ہزار 307 پریزائیڈنگ افسران، 5 لاکھ 10 ہزار 356 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران، 42 لاکھ 55 ہزار 178 پولنگ افسران خدمات انجام دیں گے۔ 131ڈی آر اوز، 840 سے زیادہ آراوز، 4 لاکھ 49 ہزار 465 پولیس اہلکار،3 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ فوجی جوان تعینات ہوں گے۔ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 8 حلقوں پر انتخابات ملتوی کیے گئے۔ قومی اسمبلی کے2 اور صوبائی اسمبلیوں کے 6 حلقوں پر الیکشن ملتوی کیے گئے۔ واضح رہے قومی اسمبلی کے 272 میں سے 270 حلقوں پر جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے577 میں سے570 حلقوں پرکل الیکشن ہوگا۔ قومی اسمبلی کیلئے سبزبیلٹ پیپر اورصوبائی اسمبلی کیلئے سفید بیلٹ پیپر ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ووٹ ڈالنے کیلئے اصل شناختی کارڈ پولنگ اسٹیشن لےکرجائیں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس120 پارٹیاں رجسٹرڈ ہیں۔ ایک ہزار623 امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔