Friday November 8, 2024

ن لیگ کا گڑھ گوجرانوالہ بھی ہاتھ سے نکل گیا، تازہ ترین سروے رپورٹ نے بڑا سرپرائز دیدیا

گوجرانوالہ (نیوزڈیسک) تازہ ترین سروے رپورٹ کے مطابق ضلع گوجرانوالہ کے چودہ صوبائی حلقوں میں پاکستان تحریک انصاف کو سب سے زیادہ اکثریت حلقہ پی پی 59 اور حلقہ پی پی 60 میں حاصل ہے جہاں سے سینئیر سیاستدان سابق ایم پی اے چوہدری ظفراللہ چیمہ اور انکے صاحبزادے سابق وزیر تجارت ڈاکٹر سہیل ظفر چیمہ پاکستان تحریک انصاف

کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں خفیہ ادارے کی رپورٹ کے مطابق حلقہ پی پی 60 میں تمام بڑی برادریوں اور مضبوط سیاسی دھڑے واضح طور پر ظفر اللہ چیمہ کی حمایت میں اکٹھے ہوگئے ہیں اور ایک محتاط اندازے کے مطابق اگر پولنگ ڈے پر ٹرن آوٹ گذشتہ انتخابات کے برابر بھی ہوا تو چوہدری ظفر اللہ چیمہ تقریبا بیس ہزار ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کر لیں گے جبکہ دوسری طرف حلقہ پی پی 59 میں ڈاکٹر سہیل ظفر چیمہ 25 سے تیس ہزار ووٹوں کی اکثریت سے کامیاب ہوتے ہوئے نظر آتے ہیں کیونکہ حلقہ کی تمام یونین کونسلز میں سہیل ظفر چیمہ کو واضح برتری حاصل ہو گئی ہے ڈاکٹر یونین کونسل فیروزوالا، جھنگی ، نڈالہ سندھواں ، چک نظام اور تلونڈی موسی خان میں ڈاکٹر سہیل ظفر چیمہ کا مقابلہ نثار اقبال سے ہو گا یونین کونسل جنڈیالہ باغوالہ ، گلزار کالونی میں وقار چیمہ اور اروپ یونین کونسل میں ولید اکرم بھنڈر سے ہوگا لیکن تمام مقابلوں میں سہیل ظفر چیمہ واضح اکثریت سے جیتتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جبکہ بھٹی بھنگو جگنہ اور ونیہ میں سہیل ظفر چیمہ بھاری لیڈ کیساتھ جیت جائیں گے جبکہ باقی تمام امیدواروں کو بھی ایک حد تک ووٹ ملیں گے خفیہ ادارے کی لیک ہونیوالی رپورٹ کے مطابق سہیل ظفر چیمہ کی فتح یقینی ہے لیکن دوسری پوزیشن پر نثار اقبال اور وقار چیمہ کے درمیان سخت مقابلہ ہو گا۔

FOLLOW US