Friday November 8, 2024

انتخابات سے قبل (ن) لیگ کی بڑی چوری پکڑی گئی۔۔۔۔ نادراکے ساتھ مل کر کیا کارروائی ہونے والی ہے؟ ناقابل یقین انکشاف ہو گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عام انتخابات 2018ء میں ایک ہی روز باقی ہے۔ 25 جولائی 2018ء بروز بدھ ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ ہو گی جس کے بعد نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔کل پاکستان کی دس کروڑ عوام ملک کے آئند وزیراعظم کا انتخاب کریں گے جو کہ اگلے پانچ سال ملک کی باگ دوڑ سنبھالیں گے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ

 

انتخابات سے قبل الیکشن کی شفافیت پر سوالات اٹھنے لگ گئے ہیں۔شریف ٹرسٹ کو نادرا کے ڈیٹا تک رسائی کا انکشاف ہوا ہے،جس کے بعد انتخابات کی شفافیت پر سوالیہ نشان کھڑے ہو گئے ہیں۔سرکاری ویب سائٹ پر نجی ویب سائٹ کا پیج کس حیثیت سے موجود ہے؟۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ نادرا ایک سرکاری ادارہ ہے اور وزارت داخلہ کے ماتحت ہے۔اور نادار کی ویب سائٹ بھی سرکاری ویب سائٹ ہے۔جس پر پاکستان کے تمام افراد کا ڈیٹا موجود ہے۔شریف ٹرسٹ کی نادار کے ڈیٹا تک رسائی ہونا بہت خوفناک بات ہے۔میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ا گر انٹرنیٹ پر سی پی آر کی ڈومین کھولیں تو شریف ٹرسٹ کی ویب سائٹ کھلتی ہے۔جس کے بعد یہ سوال پید ا ہوتا ہے کہ نادار کی ویب سائٹ کی

 

رسائی کس کس کے پاس ہے۔اس انکشاف کے بعدالیکشن کی شفافیت پر بھی سوال اٹھنے لگ گئے ہیں۔۔نادرا کی ویب سائٹ وزٹ کر کے وہاں شریف ٹرسٹ کا پیج بھی دیکھا جا سکتا ہے۔معروف صحافی فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ نادرا کے یو آر ایل سے اگر شریف ٹرسٹ کو لاگ ان کیا جا سکتا ہے تو یہ بات انتہائی تشویشناک ہے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ شریف میڈیکل سٹی میں جو آئی ٹی کا بندہ ہے اس کو نادرا کی ویب سائٹ تک بھی رسائی حاصل ہے۔تجزیہ نگاربرگیڈیر اسحاق کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نادرا نے دس سے پندرہ مختلف آرگنائزیشن کے ساتھ ایگریمنٹ کیے ہوئے ہیں۔اور ان کو کچھ رسائی بھی دی جاتی ہے۔ان آرگنائزیشنز کی سب ڈومین بنائی جاتی ہیں جس کے زریعے سے انہیں ویب سائٹ تک رسائی دی جاتی ہے۔اب وہ رسائی کس حد تک دی جاتی ہے وہ تحقیقات کے بعد پتہ چلے گا۔لیکن نادرا اور شریف ٹرسٹ کے درمیان ایک تحریر معاہدہ ہوا ہے۔جس کے تحت یہ رسائی دی گئی ہے اب یہ رسائی کس حد تک دی گئی ہے اس کی تحقیقات ہونا ضروری ہے۔۔الیکشن کمیشن اور ایف آئی اے کو اس پر ایکشن لینا چاہئیے۔اور سائبر کرائم کو تحقیقات کرنی چاہئیے۔

FOLLOW US