لاہور (نیوزڈیسک) مختلف سرویز اور جائزوں نے 25 جولائی کو تحریک انصاف کی جیت یقینی قرار دے دی، مختلف غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے کرائے گئے سرویز اور جائزوں میں تحریک انصاف کی پنجاب میں مقبولیت میں 75 فیصد اضافہ، وفاق میں حکومت بنانے کیلئے فیورٹ، خیبرپختونخواہ میں بھی پہلی مرتبہ کوئی جماعت مسلسل دوسری مرتبہ
حکومت بنائے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عام انتخابات کا انعقاد 25 جولائی کو ہوگا۔ انتخابات کے انعقاد میں محض 48 گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔ جبکہ تمام سیاسی جماعتیں انتخابی مہم پیر کی شب 12 بجے ختم کرنے کے پابند ہوں گے۔ ایسے میں تمام بڑی اور چھوٹی سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھرپور انتخابی مہم چلائی جا رہی ہے۔ جبکہ دوسری جانب متعدد غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے انتخابات سے قبل سرویز اور جائزے بھی جاری کیے گئے ہیں۔ان غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے جاری کردہ سرویز اور جائزہ رپورٹوں میں عوام رائے سے متعلق نتائج بتائے گئے ہیں۔ جن غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے سرویز اور جائزہ رپورٹس جاری کی گئی ہیں، ان میں گیلپ، پلس کنسلٹنٹ، روشن
پاکستان،، آئی او پی اور دیگر شامل ہیں۔ جبکہ ملکی اور غیر ملکیوں جریدوں کی جانب سے بھی سیاسی جماعتوں کی مقبولیت کے حوالے سے جائزہ رپورٹیں شائع کی گئی ہیں۔گزشتہ ایک ماہ کے دوران سامنے آنے والے مختلف سرویز اور جائزہ رپورٹوں میں تحریک انصاف کو 25 جولائی کے انتخابی معرکے کیلئے فیورٹ قرار دیا گیا ہے۔ مختلف غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے کرائے گئے سرویز اور جائزہ رپورٹس میں تحریک انصاف کی پنجاب میں مقبولیت میں 75 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مقبولیت میں اضافے کے باعث وفاق میں حکومت بنانے کیلئے تحریک انصاف کو فیورٹ قرار دیا گیا ہے۔جبکہ خیبرپختونخواہ میں بھی تحریک انصاف کی مقبولیت عروج پر ہے۔ سرویز اور جائزہ رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخواہ میں بھی پہلی مرتبہ کوئی جماعت مسلسل دوسری مرتبہ حکومت بنائے گی۔ خیبرپختونخواہ میں بھی تحریک انصاف دوبارہ حکومت بنانے کیلئے فیورٹ ہے۔ جبکہ دوسری جانب تمام تر سیاسی مشکلات کے باوجود پنجاب میں ن لیگ کی پوزیشن اب بھی قدرے بہتر ہے۔ کئی غیر ملکی نشریاتی اداروں اور جریدوں کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جیسے جیسے پاکستان میں انتخابات کا دن قریب آ رہا ہے، ویسے ویسے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان وزارت عظمیٰ کی کرسی کے قریب سے قریب تر ہوتے جا رہے ہیں۔