Friday November 8, 2024

چیف جسٹس ثاقب نثارآج کن سیاستدانوں کی قسمت کا فیصلہ کرنے والے ہیں ؟بڑی بریکنگ نیوزنے ہلچل مچا دی

لاہور(ویب ڈیسک )چیف جسٹس ثاقب نثارسپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں آج اہم مقدمات کی سماعت کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں بنچ پنجاب کی پبلک سیکٹر کمپنیز سے متعلق ازخودنوٹس کیس،سمبڑیال میں صحافی کے قتل سے متعلق کیس،پبلک سیکٹریونیورسٹیزمیں وائس چانسلرزکی تعیناتی سے متعلق کیس،بیرونی قرضوں

 

کی تفصیلات کی فراہمی کے لئے دائردرخواست پر بھی سماعت آج ہوگی۔اس کے علاوہ پاکستان ریلوے میں اربوں روپے کے خسارے کے خلاف کیس کی سماعت بھی آج ہو گی جس کی گزشتہ سماعت پر نجی فرم کو پاکستان ریلوے کا آڈٹ کرکے رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی تھی،عدالت عظمیٰ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور آئی جی پنجاب کو بھی طلب کررکھا ہے۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق این اے 60 میں الیکشن کے التوا کا معاملہ، شیخ رشید نے ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے این اے 60 سے حنیف عباسی کی سزا کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخاب ملتوی کیے جانے اور لاہورہائیکورٹ کی جانب سے یہ فیصلہ برقرار

 

رکھنے کے معاملے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ انہوں نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ این اے 60 کے معاملے میں ہائیکورٹ نے قانون کو مد نظر نہیں رکھا ، الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے اور حلقے میں شیڈول کے مطابق انتخابات کے انعقاد کا حکم دیا جائے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے مسلم لیگ ن کے امیدوار حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کیس میں عمر قید کی سزا ہونے کے بعد این اے 60 راولپنڈی سے الیکشن ملتوی کردیا گیا تھا۔ حنیف عباسی کے مخالف امیدوار شیخ رشید نے پیر کے روز یہ فیصلہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کیا تھا جہاں سنگل بینچ نے ان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

FOLLOW US