Saturday November 9, 2024

نواز شریف کی گرتی صحت ! سابق وزیراعظم کو جیل میں کیسے رکھا جارہا ہے ؟ شریف فیملی کو آگاہ کیوں نہ کیا گیا ؟بڑی خبر آگئی

لاہور(سی پی پی)مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہبازشریف نے نوازشریف کی گرتی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے مطالبے کے باوجود جیل انتظامیہ نے سابق وزیراعظم کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا،طبیعت خرابی پر مجھ سمیت خاندان کے کسی فرد کوکیوں آگاہ نہیں کیا گیا؟۔ شہبازشریف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ

 

(ن)لیگ کے قائد نوازشریف کی جیل میں علالت پرسخت تشویش ہے، مطالبے کے باوجود جیل انتظامیہ نے سابق وزیراعظم کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا، ان کی طبیعت خرابی پر مجھ سمیت خاندان کے کسی فرد کوکیوں آگاہ نہیں کیا گیا؟انہوں نے کہاکہ میں نے نگران وزیراعظم اور وزیراعلی سے نوازشریف کے ذاتی معالج کی رسائی کا مطالبہ کیا تھا لیکن نگران حکومت نے میرے مطالبے کو نظر انداز کردیا۔صدر مسلم لیگ (ن)کا کہنا تھاکہ نواز شریف کو دل کی شدید تکلیف ہے، انہیں علاج کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا جیل انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، ایک مرتبہ پھر سابق وزیراعظم کو ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسپتال منتقلی کی اپیل کرتا ہوں۔قبل ازیں مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کی جیل میں طبیعت خراب ہونے پر پاکستانی قوم کو سخت تشویش ہے، جیل انتظامیہ نے نواز شریف کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جس کے باعث ان کی حالت تشویشناک ہوئی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے نگران وزیراعظم اور وزیراعلی کو خط بھی لکھا تھا جس میں نوازشریف کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔

FOLLOW US