راولپنڈی(سی پی پی ) نواز شریف کا اڈیالہ جیل سے آڈیو پیغام جاری۔۔ میں اور مریم نواز جیل میں کیوں قید ہیں ؟ اعلان کر دیا .. احتساب عدالت سے ایون فیلڈریفرنس میں سزایافتہ مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ برسوں سے خرابیوں کی گرتی دیوار کو دھکا لگانے کا لمحہ آگیا، 25 جولائی کو اپنی عزت اور ووٹ کی حرمت
کیلئے شیر کے نشان کوووٹ دو،میرے آزاد وطن کے غلام بنا دیے جانے والے لوگو!اب بدل ڈالوسب کچھ،میں اور مریم عوام کی عزت اور ووٹ کی عزت کیلئے قید میں ہیں۔انہوں نے اڈیالہ جیل سے قوم کے نام اپنے جاری آڈیو پیغام میں کہا کہ میں جیل سے بول رہا ہوں۔25 جولائی کا تاریخی دن آن پہنچا ہے۔ میں اس جیل اور قید میں بھی آپ کا جوش ولولہ دیکھ رہا ہوں۔ہر طرف ووٹ کوعزت دو کے نعرے سن رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں کہنا چاہتا ہوں کہ برسوں سے ہمارا مقدر بن جانے والی خرابیوں کی گرتی ہوئی دیوار کوآخری دھکا لگانے کا لمحہ آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے آزاد وطن کے غلام بنا دیے جانے والے لوگو!اب بدل ڈالوسب کچھ،میں اور مریم اس لیے قید میں ہیں کہ ہم نے آپ کی عزت اور آپ کے ووٹ کی عزت کیلئے یہ تحریک اٹھائی ہے۔ وقت آگیا ہے کہ آپ اس تحریک کوکامیاب بنائیں۔ سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ 25 جولائی کوایسا تاریخی فیصلہ سنائیں جوان تمام فیصلوں کوبہا لے جائے جنہوں نے پاکستان کوانصاف کا قبرستان بنا دیا ہے۔نوازشریف نے کہا کہ 25 جولائی کونماز فجرکے بعد بھرپور عزم اور پختہ ارادے کے ساتھ گھروں سے نکلو، اپنی عزت اور ووٹ کی حرمت کیلئے مسلم لیگ ن کوووٹ دو، اور شیر کے نشان کوووٹ دو۔ یہ ایک سنہری موقع ہے جواللہ کی طرف سے آپ کومل رہاہے۔اور اس سے ہرقیمت آپ نے پاکستان کی تقدیر بدلنی ہے۔