اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کا کہنا ہے کہ موجودہ وقت میں بلاول بھٹو زرداری سب سے زیادہ جرات مندانہ انتخابی مہم کررہے ہیں جو آنے والے وقت میں ان کے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہو گی۔ اپنے ایک انٹرویو میں چودھری نثار کا کہنا تھا کہ عام طور پر یہ تاثر ہے کہ آگے جا کے کسی نے عمران خان کو وزیراعظم بنانا ہے چوہدری نثار کو آگے کر دیا جائے گا اْنکے ساتھ آزاد امیدوار جیپوں والے گھوڑوں والے اور پیپلز پارٹی پی ٹی آئی کو ملا کر ایک مخلوط حکومت
بنا دی جائے گی اس طرح کا کچھ ہونے جارہا ہے اس پر چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ میں کبھی اس طرح کے کھیل کا حصہ نہیں بنا نہ ہی بنوں گا تھوڑی بہت عزت اللہ نے دی ہے اْس کو خراب نہیں کروں گا۔انھوں نے کہا کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں ملک کی کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ مل کر بیٹھنے کےلئے تیار ہوں۔