کراچی(ویب ڈیسک)سنیئر تجزیہ کار حسن نثار نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفوگں کرتے ہےکہا ہے کہ وائٹ کالر کرائم کرنے والے سے ریکوری کرنی ہے توسعودی عرب کے طرز عمل پر چلنا پڑے گا جیسے محمد بن سلمان نے الٹا لٹکا کر پیسے نکلوائے ۔حنیف عباسی پچاس ساٹھ سال کے تو ہوں گے،
عمر قید کیا خاک کی ہے احتساب کے حوالے سے ابھی تو پارٹی شروع بھی نہیں ہوئی ہے۔ جہاں تک یہ کہا جاتا ہے کہ کھاتے ہیں تو لگاتے بھی ہیں یہ ان کی چالاکی ہے یہ تھوڑا بہت کچھ کر کے اپنے آپ کو اُس میں چھپا لیتے ہیں کیونکہ انہیں اگلیدفعہ دوبارہ آنا ہوتا ہے ۔ وہ جیو کے پروگرام ’’میرے مطابق‘‘ میں گفتگو کر رہے تھے۔شجعیہ نیازی کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے حسن نثار کا مزید کہنا تھا کہ یہ کہا جاتا ہے کہ کیا صرف نواز شریف ہی کرپٹ ہیں پاکستان میں ، میں اس پر کہوں گا کہ ہاں وہ اکیلے ہی کرپٹ ہیں کیونکہ وہ واحد ہی جو تیسری بار وزیراعظم رہے اور باقیوں کی بھی باری آجائے گی صبر کریں کام آگے بڑھ رہا ہے زرداری ، فریال تالپور تک معاملات چلے گئے ہیں میں کئی دفعہ کہہ چکا ہوں کہ اگر آپ کے اوپر کے لوگ کرپٹ ہیں تو سب کرپٹ ہیں۔ جو لوگ لالچ کی وجہ سے ملک لوٹتے ہیں وہ کروڑوں لوگوں کو اپنی بنیادی ضرورتوں کی وجہ سے چوری کرنے پر مجبور کر دیتے ہیں اس ملک کا ایک فیصد سے بھی کم طبقہ ایسا ہے جو اپنے لالچ کی وجہ سے ملک لوٹ رہا ہے اور اس کے اثرات نیچے تک جارہے ہیں۔
مجھے یہ چھوٹ اسلام بھی دیتا ہے کہ اگر میں بھوک سے مر رہا ہوں تو میرے لئے حرام بھی حلال ہو جاتا ہے ہم چور نہیں ہیں لیکن ہمیں چند ہزار خاندانوں نے مجبور کر دیا ہے نبی پاک نے افلاس وبھوک سے پناہ مانگی ہے ہم چور نہیں ہیں لیکن ان لالچیوں نے ہم اس نہج پر پہنچا دیا ہے۔ پرویز مشرف نے ان کو چھوڑ کر بہت بڑی غلطی کی تھی ان لوگوں کی عادتیں مزید بگڑ گئیں۔ لاہور میں مسلم لیگ نون بالکل نظر نہیں آرہی یہ ہار مان چکے ہیں اب یہ ڈراماکر رہے ہیں تاکہ کل یہ دھاندلی کا رونا رو سکیں۔ جہاں تک عمران خان کا یہ کہنا ہے کہ طاقت ور حکومت آنی چاہیے مسئلہ یہ ہے کہ طاقت کا زیادہ ہونا بھی مسائل پیدا کردیتا ہے لیکن مخلوط حکومت کے بھی مسائل اپنی جگہ پر ہیں۔ جہاں تک عمران خان کی بات ہے دولت، شہرت اُس کی صحت پر اثر نہیں ڈالتی وہ جیسے درویش فقیر سے ہیں ویسے ہی رہیں گے عمران خان کو آپ سپر پاور کی سربراہی بھی سونپ دیں تو اُس کی صحت پر فرق نہیں پڑتا۔ وائٹ کالر کرائم سے ریکوری کرنی ہے توسعودی عرب کے طرز عمل پر چلنا پڑے گا جیسے محمد بن سلمان نے الٹا لٹکا کر پیسے نکلوائے ۔عبادت ترکِ عادت کا نام ہے لیکن عبادت اگر عادت بن جائے تو جسم سجدہ میں ہوتا ہے روح نہیں۔