کراچی(سی پی پی ) متحدہ قومی موومنٹ( ایم کیوایم) کے ناراض رہنما کامران ٹیسوری نے الیکشن میں حصہ نہ لینیکا اعلان کردیا۔ پریس کانفرنس کے دوران کامران ٹیسوری نے الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے ایم کیوایم بہادرآباد کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی کے پاس ایم کیو ایم کا پورا اختیار ہے، بہادر آباد کے رہنماؤں نے اپنی مرضی سے فیصلے کیے ہیں، 25 جولائی کے الیکشن کے نتائج کی ذمہ داری بھی بہادرآباد پر جائیگی اور 27 جولائی کو بتاؤں گا کہ کس نے الیکشن کس کو بیچا۔کامران ٹیسوری کا کہنا تھاکہ میرا اختلاف آٹھ کے ٹولے سے ہے، فاروق ستار روحانی نہیں جسمانی طور پر بہادرآباد کے ساتھ ہیں اور بہادر آباد والوں کو کوئی موقع نہیں دینا چاہتا۔