راولپنڈی (نیوز ڈیسک) ::مریم نواز نے نواز شریف کا انتہائی اہم پیغام قوم کے نام جاری کردیا۔۔مریم نواز نے نواز شریف کا انتہائی اہم پیغام ٹوئٹ کیا جس کے مطابق انکا کہنا تھا کہ 25 جولائی کو اپنے حقوق کی آزادی اور ووٹ کی عزت کے لئے اٹھ کھڑے ہو، گھروں سے نکلو۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف احستاب عدالت سے ایون فیلڈ ریفرنس
میں سزا پانے کے بعد اس وقت اڈیالہ جیل میں ہیں جہاں انکئ سزا کا آغاز ہو گیا ہے۔ دو روز قبل مریم نواز کا جیل میں جانے کے بعد پہلا ٹوئیٹ منظر عام پر آ یاتھا۔۔مریم نواز نے ٹویٹر پر جذباتی ٹویٹ کیا اواس ٹوئیٹ میں انہوں نے لکھا کہ جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا، وہ شان سلامت رہتی ہے۔ یہ جان تو آنی جانی ہے، اس جاں کی تو کوئی بات نہیں۔ گر بازی عشق کی بازی ہے، جو چاہو لگا دو ڈر کیسا۔ گرجیت گئے تو کیا کہنا، ہارے بھی تو بازی مات نہیں۔ ٹویٹر پر ساتھ ہی مریم نواز کے اکاؤںٹ سے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ بھی لگایا ۔ اس ٹوئیٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد ایک بحث چھڑ گئی تھی کہ آیا مریم نواز کو ٹوئیٹر کی سہولت جیل میں میسر آ چکی ہے یا نہیں اور اگر آ چکی ہے تو کس قانون کے تحت حاصل ہے اور
اگر نہیں تو پھر مریم نواز کے ٹوئیٹر اکاونٹ کو کون استعمال کر رہا ہے۔پھر یہ بھی خبر آئی کہ یہ اکاونٹ انکا صاحبزادہ جنید صفدر استعمال کررہا ہے جبکہ معروف صحافی ذولفقار راحت کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے پاس جیل میں موبائل فون نہیں ہے،ان کے اکاؤنٹ کو مریم اورنگزیب اور عرفان صدیقی چلا رہے ہیں۔ تاہم آج اس اکاونٹ سے ایک اور ٹوئیٹ کیا گیا ہے جس میں قوم سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی عزت کے لیے گھروں سے نکل پڑیں۔۔مریم نواز نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ قوم کے لیے نواز شریف کا پیغام یہ ہے کہ 25 جولائی کو اپنے حقوق کی آزادی اور ووٹ کی عزت کے لئے اٹھ کھڑے ہو، گھروں سے نکلو اور شیر پر مہر لگاؤ۔ اس موقع پر اس ٹوئیٹ کے ساتھ نواز شریف کا انتہائی جذباتی ویڈیو پیغام بھی پوسٹ کیا گیا ہے۔