Tuesday November 12, 2024

نواز شریف کو ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کرنے والا ڈاکٹر کون نکلا ؟

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ جس ڈاکٹر نے نواز شریف کو ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی ہے اس کا صاحبزادہ دراصل ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہا ہے ۔ ٹوئٹر پر صائمہ سد نامی خاتون نے ایک ٹویٹ کیا ہے کہ کیا ہی خوب کھیل ہے، بلال اظہر کیانی مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر جہلم سے الیکشن لڑ رہا ہے اور اس کے والد

 

ڈاکٹر اظہر کیانی (ایگزیکٹو ڈائریکٹر آر آئی سی) نے سفارش کی ہے کہ نواز شریف کو ہسپتال منتقل کیا جائے۔ معروف صحافی معید پیرزادہ نے بھی اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ بات سچ ہے کہ بلال کیانی ن لیگ کے ٹکٹ پر یا ن لیگ کی حمایت کے ساتھ بطور آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہا ہیں تو مفادات کے ٹکراؤ کے پیش نظر ڈاکٹر کیانی کے میڈیکل لائسنس کا جائزہ لینا چاہیے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں طبیعت بگڑ گئی تھی۔ جس پرراولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی(آر آئی سی) کے ڈاکٹرز نے اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کا طبی معائنہ کیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق نواز شریف کے خون میں یوریا کہ مقدار میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے اور ان کے جسم میں پانی

 

کی بھی شدید کمی ہے ۔ ڈی ہائیڈریشن کا شکارہونے کی وجہ سے نواز شریف کے دل کی دھڑکن بھی ناہموارہے۔ ڈاکٹرز نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایسی علامات میں نواز شریف کے دل پر دباؤاورگردوں پر اثر پڑ سکتا ہے اور ان کی کڈنی فیل ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو طبیعت خرابی پر سیل سے نکال کر جیل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پمز اسپتال کے چار رکنی بنچ نے ان کا طبی معائنہ کیا۔ میڈیکل بورڈ میں شامل ان ڈاکٹرز کی حتمی رپورٹ پنجاب حکومت اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کو پیش کی جائے گی جس کے بعد ان کو پمز اسپتال منتقل کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ ۔ دوسری جانب سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پمز اسپتال منتقلی کے امکان کے پیش نظر انتظامیہ نے نواز شریف کے لیے وی آئی پی وارڈ میں کمرہ مختص کر دیا گیا ہے ، پمز اسپتال کے وی آئی پی وارڈ کے کمرے میں جدید طبی سہولیات بھی موجود ہیں۔

FOLLOW US