راولپنڈی(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کرنے والے میڈیکل بورڈ نے تمام ٹیسٹوں کی لیبارٹری رپورٹ جاری کردی،4 رکنی میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل میں نوازشریف کا طبی معائنہ کیا تھا،میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کوفٹ قراردیتے ہوئے زیادہ پانی استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیالہ
جیل میں نوازشریف کا معائنہ کرنے والے میڈیکل بورڈ نے ان کے تمام ٹیسٹوں کی لیبارٹری رپورٹ جاری کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق نوازشریف کوشدید نوعیت کی کوئی تکلیف نہیں ہے۔خون اور پیشاب کے ٹیسٹ نارمل ہیں۔خون میں یوریا کی مقدار معمول سے تھوڑی زیادہ ہے۔میڈیکل رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ نوازشریف کے مزیدکچھ بلڈٹیسٹ اور ای سی جیز کل ہوں گی۔نوازشریف کی تمام رپورٹس کے بعد دوبارہ طبی معائنہ کیا جائے گا۔۔نوازشریف کونرم غذا اور پرسکون ماحول کی ضرورت ہے۔نوازشریف کا ذاتی معالج مسلسل ان کی دیکھ بھال جاری رکھے گا۔میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کو ادویات جاری رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ میڈیکل بورڈ نے کہا کہ نوازشریف فٹ ہیں صرف زیادہ پانی کااستعمال کریں ٹھیک ہوجائیں گے۔ اس سے قبل سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبیعت خراب ہونے پرآج میڈیکل بورڈ نے ان کا اڈیالہ جیل میں ہی طبی معائنہ کیا۔ جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹرز نے ابتدائی طور پر نوازشریف کو جیل سے اپستال منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسی طرح میڈیکل چیک اپ میں نوازشریف کوجیل میں ہی طبی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مختلف ٹیسٹ کی مکمل رپورٹس آنے پرعلاج کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ جیل ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ نوازشریف کا طبی معائنہ کرنے کے بعد واپس روانہ ہوگیا ہے۔ واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی گزشتہ روزاڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہوگئی۔جس پر اڈیالہ جیل انتظامیہ نے ان کے میڈیکل چیک اپ کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم کوبلایا۔ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ میجر جنرل (ر) اظہر کیانی کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کا جیل میں مکمل طبی معائنہ کیا۔ طبی معائنے کے دوران اس مرض کی تشخیص ہوئی ہے کہ نوازشریف کے خون میں یوریا کی مقدار خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے جس سے ان کی کڈنی فیل ہونے کا خدشہ ہے۔ میڈیکل ٹیم نے مزید بتایا کہ نوازشریف کے جسم میں پانی کی شدید کمی اور دل کی دھڑکن بھی ناہموار ہے۔