Thursday November 14, 2024

انتہائی تشویشناک خبر نوازشریف کے خون کے ٹیسٹ دیکھتے ہی ڈاکٹروں نے کیا کہہ ڈالا مسلم لیگ (ن)شدید پریشانی میں مبتلا

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد کی احتساب عدالت سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے اور اڈیالہ جیل میں پابند سلاسل سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت گزشتہ روز اچانک خراب ہو گئی جس پرراولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی(آر آئی سی) کے ڈاکٹروں نے اڈیالہ جیل میں نواز شریف کا طبی معائنہ کیاڈاکٹروں نوازشریف کے خون اور پیشاب کے

 

ٹیسٹ بھی کئے جس میں نمونوں کو غیرتسلی بخش قراردیاگیاہسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے نوازشریف کو طبی بنیادوں پر ہسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دے دیا ڈاکٹروں کے مطابق نواز شریف کے خون میں یوریا کہ مقدار میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے کے ساتھ جسم میں پانی کی بھی شدید کمی ہے اورڈی ہائیڈریشن کا شکارہونے کی وجہ سے دل کی دھڑکن بھی ناہموارہے ڈاکٹروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایسی علامات میںنواز شریف کے دل پر دبائواورگردوں پر اثر پڑ سکتا ہے اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت کی خرابی کی وجہ سے آر آئی سی کے سربراہ جنرل (ر )اظہر کیانی کو معائنے کے لئے جیل بلوایا گیا ڈاکٹر اظہر کیانی نے نواز شریف کو فوری ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش

 

کر دی،اس ضمن میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اظہر کیانی نے حکومت پنجاب کو بھجوائی جانے والی رپورٹ میںنواز شریف کے خون میں یوریا کی مقدار خطرناک حد تک بڑھنے کا کہاہے مسلم لیگ ن کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ جیل انتظامیہ 3 روز سے علاج اور چیک اپ میں رکاوٹ بنی رہی2 روز قبل آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ نے نواز شریف سے ملاقات کی اس موقع پرنواز شریف نے اپنے چیک اپ کا کہالیکن انتظامیہ نے نظرانداز کر دیاہفتے کی شام طبیعت زیادہ خراب ہونے پر جیل ہسپتال کے ڈاکٹر نے معائنہ کیا طبیعت زیادہ خراب ہونے پر آر آئی سی کی میڈیکل ٹیم کو بلوایا گیاجبکہ نواز شریف کے جیل آنے سے اب تک ان کے معالج کو ان تک رسائی نہیں دی گئیادھر جیل ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کا جیل میں معمول کے مطابق طبی معائنہ ہوا میاں نواز شریف کو گرمی کے باعث جسم میں پانی کی کمی کی شکایت ہے میاں نواز شریف کے ٹیسٹ نارمل ہیں طبیعت کی زیادہ خرابی کی اطلاعات مصدقہ نہیں ہیں۔

FOLLOW US