Thursday November 14, 2024

تحریک انصاف کو اقتدار مل گیا تو کون لوگ محفوط نہیں رہیں گے؟ ریحام خان نے خوفناک انکشاف، بڑوں بڑوں کی چیخیں نکل جائیں گی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان ایک مرتبہ پھر سے پی ٹی آئی کے خلاف میدان میں آ گئی ہیں۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ریحام خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں کوئی بھی اینکر محفوظ نہیں رہے گا یہاں تک کہ ان کے حق میں بولنے والے اینکرز بھی غیر محفوظ ہوں گے۔ریحام خان

 

نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی حکومت آنے کےبعد کوئی بھی جھوٹی کہانی بنا کر اسے میڈیا چینلز اور سوشل میڈیا پر چلا دے گی۔ ایسی حکومت میں حقائق اور ثبوتوں کی کوئی اہمیت نہیں ہو گی۔ آج یہ مجھ پر حملے کر رہے ہیں ، کل یہ آپ کی بیوی اور بیٹی پر حملے کریں گے۔ میرے الفاظ کو یاد رکھئے گا۔ٹویٹر پر صحافی عمر چیمہ نے کہا کہ آج تین غیر ملکی اخبارات میں یہ خبر شائع کی گئی کہ پی ٹی آئی کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے بڑے لیول پر دھاندلی کی گئی ہے۔دو روز قبل فنانشل ٹائمز نے 2018ء کے الیکشن کو پاکستان کا بدترین الیکشن قرار دیا تھا۔عمر چیمہ کے اس پیغام کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ یہ تمام اشاعت غلط ہیں، پی ٹی آئی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ریحام خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ صرف وہی ایماندار ہیں جن کے پاس صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ موجود ہے۔ایک اور ٹویٹ میں ریحام خان نے کہا کہ مجھے لگتا تھا کہ ہمیں مزید بچوں کو اسکول بھیجنے اور تعلیم دلوانے کی ضرورت ہے۔لیکن سوشل میڈیا کو دیکھ کر مجھے احساس ہوتا ہے کہ ہمارا تعلیمی نظام ہماری نوجوان نسل کو سنوارنے میں ناکام ہو گیا ہے۔ تعلیم کسی اور زبان میں ٹائپ کرنے کے قابل ہونے کا نام نہیں ہے۔ تعلیم سے آپ میں شعور تجزیے، مشاورت اور سوچنے کی صلاحیت پیدا ہونی چاہئیے۔

FOLLOW US