Thursday November 14, 2024

حلقہ این اے 60کا التوا ، آخرکار شیخ رشید نے بڑی کامیابی حاصل کر لی

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے این اے 60 راولپنڈی کا انتخاب الیکشن کمیشن کی جانب سے ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کردیا۔شیخ رشید کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ان کے مخالف امیدوار حنیف عباسی کو انسداد منشیات

کی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔ حنیف عباسی کو سزا ہونے پر الیکشن کمیشن کی جانب سےاین اے 60 میںالیکشن ملتوی کردیا گیا ہے، امیدوار کو سزا ہونے پر الیکشن ملتوی نہیں ہوسکتا، کسی امیدوار کو عدالت سے سزا ہونے کا خمیازہ ووٹرز کیوں بھگتیں؟ شیخ رشید نے اپنی درخواست میں الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسرکو فریق بنایا ہے اور عدالت سے استدعا کی ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے کر ووٹنگ کا حکم دے۔بنچ نے شیخ رشید کی درخواست قبول کرتے ہوئے کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا جس کی سماعت کچھ دیر بعد ہوگی۔

FOLLOW US