لاہور(نیوزڈیسک)چیف جسٹس ثاقب نثار نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے ملازمین کی برطرفی پرازخودنوٹس کی سماعت میں ریمارکس دیئے کہ یہ ایک قانونی معاملہ ہے،نئی حکومت آنے پرسناجائے گا،عدالت نے کیس کی سماعت اگست کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے ملازمین کی برطرفی
پرازخودنوٹس کی سماعت سپریم کورٹ لاہور رجسٹر ی میں ہوئی ۔چیف جسٹس پاکستان میاں محمد ثاقب نثار نے کیس کی سماعت کی ۔درخواست گزار نے عدالت کے روبرو موقف اپنا یا کہ بغیروجہ بتائے ملازمین کوبرطرف کردیاگیا۔اس موقع پر عدالت میں انکشاف کیا گیا کہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے سربراہ بھی کنٹریکٹ پرہیں۔جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ نگران حکومت کے پاس واجبات ادائیگی کیلئے فنڈزنہیں ہیں یہ ایک قانونی معاملہ ہے،نئی حکومت آنے پرسناجائے گا۔عدالت نے سماعت اگست کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔