راولپنڈی(ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے انتخابی حلقہ این اے 60 میں الیکشن ملتوی کرنے کی مخالفت کردی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشنرکوکل ہائیکورٹ آکرالیکشن ملتوی کرنے کاآئین بتانا ہوگا، الیکشن کمشنر کے پاس الیکشن روکنے کا اختیار نہیں، مجھے اور عمران خان کوہرانے کی سازش کی جارہی،
الیکشن کوداغدار نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے روالپنڈی کے انتخابی حلقہ این اے 60 کا الیکشن ملتوی کرنے پرپریس کانفرنس میں اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 7 سال سے ایفیڈرین کا کیس چل رہا تھا۔500 ایفیڈرین کیس پرفیصلہ ہوا ہے۔۔حنیف عباسی کوعمر قید کی سزا ہوئی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ ہمیں الیکشن روکنے کا کوئی شوق نہیں تھا۔پہلے فیصلے کیلئے 10پھر 22جولائی کا لیٹرجاری کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 60 کا الیکشن ملتوی کرکے غیرآئینی فیصلہ دیا ہے۔ چیف الیکشن کمیشن کے پاس الیکشن روکنے کا کوئی اختیار نہیں۔ اگر یہ اختیار استعمال کرنا تھا توپھر کیپٹن ر صفدر کے حلقے میں الیکشن کیوں ملتوی نہیں کیا گیا؟ الیکشن کوداغدار نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمشنرنے اگر آئین کے تحت الیکشن روکا ہے توہائیکورٹ میں کل آکر بتانا ہوگا۔آئین وقانون کے تحت دنیا کی کوئی طاقت الیکشن نہیں روک سکتی۔امید ہے الیکشن کمیشن آئینی راستہ اختیار کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اور عمران خان کوہرانے کی سازش کی جارہی ہے۔ ایک حلقے کے الیکشن کوسازش کے تحت روکا جارہا ہے۔ کوئی طاقت آئین کے تحت الیکشن نہیں روک سکتی۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ 61 کے امیدوار کواین اے 62 کا ٹکٹ دیا گیا۔
حلقے میں الیکشن ملتوی ہونے پرچیف جسٹس سے نوٹس لینے کا کہتا ہوں۔بے شک حنیف عباسی کو جیل سے الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔ حنیف عباسی جمہوریت کا قیدی نہیں ،،منشیات اسمگلنگ میں قید ہوا ہے۔ واضح رہے این اے 60راولپنڈی میں ن لیگ کے امیدوار حنیف عباسی کوانسداد منشیات عدالت سے ایفیڈرین کیس میں عمر قید کی سزا ہونے پرالیکشن کمیشن نے این اے ساٹھ میں انتخابات ملتوی کردیے ہیں۔دوسری جان ب ایک خبر کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے چیف جسٹس سے این اے 60 راولپنڈی میں الیکشن ملتوی ہونے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 میں الیکشن ملتوی کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایک حلقے کے الیکشن کو سازش کے تحت روکا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی طاقت آئین کے تحت الیکشن نہیں روک سکتی، کسی حلقے میں فائرنگ اور ہلاکت ہو تو آر او الیکشن روک سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے حلقہ 60 کا الیکشن ملتوی کر کے غیر آئینی کام کیا، امید ہے الیکشن کمیشن آئینی راستہ اختیار کرے گا۔شیخ رشید نے چیف جسٹس آف پاکستان سے این اے 60 میں الیکشن متلوی ہونے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اور عمران خان کو ہرانے کی سازش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں الیکشن روکنے کا کوئی شوق نہیں تھا، 500 کلو ایفی ڈرین کے کیس پر فیصلہ ہوا جو پہلے 10 اور پھر 22 جولائی کو کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ اختیار استعمال کرنا تھا تو کیپٹن (ر) صفدر کے حلقے میں الیکشن ملتوی کیوں نہ ہوئے؟ الیکشن کمیشن نے اگر آئینی قدم اٹھایا ہے تو کل ہائی کورٹ آکر بتائے۔