لاہور (ویب ڈیسک) عمران خان نے کہا کہ مخالف کو کمزور نہ سمجھو اور میچ کی آخری گیند تک لڑوں، کمزور شخصیت کا حامل فرد خوشامد سے خوش ہوتا ہے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی چیمبر کا شکر گزار ہوں موقع دیا کہ،
تحریک انصاف کا پیغام سامنے لاؤں ، تحریک انصاف اپنا معاشی ایجنڈا دینے آیا ہوں، میری نظر ابھی پچیس جولائی پر ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ایسے مشورے مل رہے ہیں جیسے وزیر اعظم بن چکا ہوں، مخالف کو کمزور نہ سمجھو اور میچ کی آخری گیند تک لڑوں، کمزور شخصیت کا حامل فرد خوشامد سے خوش ہوتا ہے، جس طرح کا لیڈر ہوتا ہے اسی طرح کے مشیر ہوتے ہیں، ایساقانون لے کر آئیں گے کہ اقتدار میں آکر کوئی کاروبار نہیں کرسکےگا۔انہوں نے کہا کہ پچاس لاکھ گھروں کے منصوبے کیلئے مکمل پلانگ کررہے ہیں، میں مانتا ہوں مشکل ہے پر ہوسکتا ہے، ہمیں بیوروکریٹس اور اداروں میں تبدیلی کرنا ہوگی، پورے پاکستان میں پانی کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے، کسی نے سوچا ہی نہیں سپلائی اور ڈیمانڈ کو کیسے ٹھیک کرنا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ تبدیلی کے لیے بڑا موقع ہے ،اسحاق ڈار جو کرکے گیا وہ منہ دکھانے کے قابل نہیں، طاقت ملنے کے بعد لیڈروں کی کارکردگی میں تبدیلی آتی ہے، پاور یا تو کسی مقصد کے لیے ہوتی ہے یا ساکھ کے لیے ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عالمی اسٹیبلشمنٹ کو بتارہے ہیں کہ ہم آپ کے آلہ کار ہیں، اب فوج ڈومور نہیں کررہی تو فوج کو بدنام کررہے ہیں لیکن یہ سن لیں ہمارا ملک اکٹھا ہے اور ہمسب فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اگر فوج و رینجرز نہ ہوتی تو کراچی میں امن کیسے ہوتااس شہر میں رینجرز نے آپریشن کرکےشہریوں کی جان و مال کو تحفظ فراہم کیا، اگر پاک فوج نہ ہوتی تو ملک کے چار ٹکڑے ہوچکے ہوتے۔