Friday November 15, 2024

فواد حسن فواد 5ارب مالیت کے پلازہ کی منی ٹریل دینے میں ناکام۔۔۔۔ اس بڑی چوری میں اور کون کون سے افراد کو گرفتار کیا جانے والا ہے؟ ناقابل یقین خبرآ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) کرپشن اور بریانتی پر نااہل ہوانے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد راولپنڈی صدر میں کرپشن سے بنائے گئے پلازہ کی منی ٹریل نیب حکام کو دینے میں ناکام ہو گئے ہیں ، فواد حسن فواد نے بطور پرنسپل سیکرٹری راولپنڈی صدر میں بھائی کے

نام پر پلازہ تعمیر کرایا تھا، جس کی مارکیٹ ویلیو5ارب روپے سے بھی زائد ہے، نیب حکام نے گرفتار فواد حسن فواد سے اس پلازہ کی بابت منی ٹریل طلب کی تھی لیکن منی ٹریل دینے میں مکمل ناکام ہو گئے ہیں ، ذرائع نے آن لائنکو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا ہے کہ فواد حسن فواد نے سرکاری عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور اپنی آمدن سے زائد اثاثے بنائے اور ان کی مالیت اب اربوں روپے میں ہے، فواد حسن فواد کو نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سکینڈل میں گرفتار کر رکھا ہے لیکن جب اس کی سخت تحقیقات ہوئیں تو فواد نے راولپنڈی پلازہ کی حقیقت کے بارے میں بھی نیب حکام کو آگاہ کر دیا، نواز شریف کی ملی بھگت سے فواد حسن فواد نے 5سالہ دور حکومت میں بھاری کرپشن کی ہے اور دیگر سکینڈلز کے علاوہ فواد حسن فواد پر پلازہ سکینڈل بارے بھی ریفرنس دائر کیا جائے گا اور یہ ریفرنس نیب جلد احتساب عدالت میں دائر ہو گا، اس حوالے سے فواد حسن فواد سے تمام متعلقہ تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں جب کہ اس سکینڈل میں فواد حسن فواد کے دیگر رشتہ داروں کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔۔

FOLLOW US