لاہور(ویب ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ریحام خان سے شادی کرنا زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سابقہ اہلیہ ریحام خان کے حوالے سے چُپ توڑ دی۔انہوں نے برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا
ہے کہ آج سے پہلے ریحام کے بارے میں کچھ نہیں کہا، زندگی میں کئی غلطیاں کیں، ریحام سے شادی سب سے بڑی غلطی ہے۔انہوں نے کہا کہ شادی سے پہلے بشریٰ بی بی کا چہرا تک نہیں دیکھا تھا، بغیر دیکھے ہی رشتہ بھیجا، بشریٰ بی بی کی ایک پرانی تصویردیکھ رکھی تھی اور جب بھی ملاقات ہوئی انہوں نے چہرے کو نقاب سے ڈھک رکھا ہوتا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ شادی کے بعد جب بشریٰ بی بی کودیکھا تو مجھے مایوسی نہیں ہوئی اور اب ان کے ساتھ خوش اور مطمئن ہوں۔عمران خان نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی ذہانت اور کردار کی بہت عزت کرتا ہوں، صوفیانہ طرزعمل میں بشریٰ بی بی کو اوروں سے بلند پایا۔یاد رہےچند روز قبل عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آئی ہے جو کسی پبلشر نے نہیں چھاپی بلکہ یہ کتاب ایمازون کے ٹیبلٹ کنڈل پر جاری کی گئی تھی۔قومی خبریں – میری کتاب میں بلیک بیری کا ذکر ہے، ریحام خان – Latest Newsکتاب میں انہوں نےعمران خان کے ساتھ بطور بیوی گزارے گئے وقت کا بڑی تفصیل کے ساتھ تذکرہ کیا ہے ۔او اس میں بہت سی ایسی باتوں کا ذکر بھی کیا ہے ۔جو عام طور پرمعاشرتی معاشرے میں بیوی ایسی باتیں نہیں کرتی جو ریارم خان نے عمران خان کے بارے میں اپنی کتاب میں لکھی ہیں۔