Sunday January 19, 2025

نواز شریف کے خلائی مخلوق کے الزام کے بعد عمران خان نے بھی کونسی مخلوق پر الزام لگا دیا؟ سیاسی میدان میں تہلکہ مچ گیا

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ غیرملکی مخلوق اندرونی مافیا سے ملی ہوئی ہے جس کے متعلق جلسے میں عوام کو آگاہ کروں گا۔ہم نیوز کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 25 جولائی سے قبل ان کا یہ کراچی اوراندرون سندھ کا آخری دورہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم

 

ہرعلاقے میں جا کر لوگوں کو جمع کر رہے ہیں اور عوام کو بتا رہے ہیں کہ اپنے مستقبل کے لیے درست فیصلہ کریں کیوں کہ پاکستان کا مستقبل ان کے فیصلے پر منحصر ہے۔پی ٹی آئی سربراہ عمران خان نے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی جلسوں میں آنے والوں کی مشکلات دور کریں کیوں کہ عوام کو سیکیورٹی دینا ان کی ذمہ داری ہے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ وہ سیکیورٹی خدشات کے باوجود بنوں گئے اپنی انتخابی مہم جاری رکھی اور آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔

FOLLOW US