Friday November 15, 2024

عوام کے ووٹوں کی بھیک پر سیاست کر نے والے الیکشن سے پہلے فرعون بن گئے ۔۔ ۔۔ ؟لیگی رہنما نے حلقے میں ووٹ نہ ملنے پر لوگوں کو ہتھکڑیاں لگوادی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ کے امیدوار ووٹرز کو دھمکیوں دینے لگ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کے رہنما سر عام ووٹرز کو دھمکیاں دینے لگ گئے ہیں۔الیکشن 2018 میں کچھ روز ہی باقی رہ گئے ہی اور تمام انتخابی امیدواروں نے انتخابی مہم بھی جاری رکھی ہوئی ہے۔انتخابی امیدواروں کے پاس ووٹرز کو منانے کے لیے کچھ دو روز ہی باقی رہ گئے ہیں۔لیکن کچھ انتخابی امیدوار تو ووٹرز کو ڈرا دھمکا کر ووٹ دینے پر مجبور کر رہے ہیں۔سابق لیگی وزیر سید ہارون سلطان نے انتخابی مہم

کے دوران ووٹرز کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ اگر 25 جولائی کو ووٹ نہ دیا تو 26 جولائی کو لال کنگن پہنواؤں گا۔سید ہارون سلطان ن لیگ کے ٹکٹ پر این اے 186اور پی پی 272 سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔سید ہارون سلطان کی طرف سے دھنکی آمیز انتخابی مہم سامنے آئی ہے سج میں ووٹرز کو ڈرا دھمکا کر ووٹ نہ دینے پر مجبور کر رہے ہیں اور ووٹ نہ دینے کی صورت میں جیل بھیجنے کا اشارہ بھی دے رہے ہیں۔ سید ہارون سلطان بخاری کی ووٹرز وک دھمکیاں دینے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔سید ہارون سلطان کو اس سے قبل بھی اپنے ایک بیان کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ن لیگ کے سابق صوبائی وزیر مذہبی امور ہارون سلطان نے خاتون کو ووٹ دینا حرام قرار دے دیا تھا۔اور اب ایک بار پھر ووٹرز کو دھمکیاں دے کر سید سلطان بخاری نے قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے۔ یاد رہے کہ عام انتخابات میں کچھ روز ہی باقی رہ گئے ہیں۔ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان 25جولائی کو کیا گیا ہے۔اور اس بار پاکستان مسلم لیگ ن اورتحریک انصاف میں کڑا مقابلہ تصور کیا جا رہا ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق اس بار پاکستان تحریک انصاف کا پلڑہ بھاری نظر آ رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب تک کئی سیاسی رہنما اپنی پارٹیوں کو چھو ڑ کرتحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں تا ہم پاکستان مسلم لیگ ن بھی پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دینے کو تیار ہے۔البتہ نتائج کیا ہوں گے اس کا پتہ تو 25جولائی کو ہی چلے گا۔لیکن دونوں سیاسی پارٹیوں نے اپنی انتخابی مہم زور و شور سے جاری رکھی ہوئی ہے۔

FOLLOW US