اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی99یں الیکشن ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کےمطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60میں حنیف عباسی کی عمر قید کی سزا اور پی کے99 میں پی ٹی
آئی رہنما اکرام اللہ گنڈا پور کی خود کش حملے میں شہادت کی وجہ سے الیکشن ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے یکساں مواقع فراہم کئے جانے چاہئیں۔