اسلام آباد: آئی ایس پی آر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی تقریر کے حوالے سے سپریم کورٹ کو نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی جانب سے آئی ایس آئی پر سنگین الزامات کے بعد پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ ہائیکورٹ
کے ایک جج نے ریاستی اداروں پر الزامات لگائے اورسپریم کورٹ الزامات سے متعلق ضروری کارروائی شروع کرے،ریاستی اداروں کا وقار احترام یقینی بنایا جائے۔چیف جسٹس نے پیمرا سے تقریر کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔