اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شہر قائد کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں واقع مدرسے میں بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق رضویہ سوسائٹی میں واقع مدرسے میں دستی بم دھماکے کے بعد کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ راجہ عمر خطاب نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور تحقیقات کا حکم دیا۔اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے
ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ تھا حادثہ دستی بم نہیں ڈیٹونیٹرپھٹنے کے باعث پیش آیا‘۔اُن کا کہنا تھا کہ چوکیدارکھاناکھاکر آیا تو اُسے زمین پر ڈیٹونیٹر زمین پڑاملا جو دیکھتے ہی دیکھتے پھٹ گیا، پولیس کے پہنچتے ہی مدرسے میں موجود افراد نے جائے وقوعہ کو دھو دیا جس کے باعث کچھ اہم شواہد حاصل نہیں ہوسکے۔سی ٹی ڈی سربراہ کا کہنا تھا کہ حادثے میں ایک شخص زیادہ زخمی ہوا جسے عباسی منتقل کیا گیا جبکہ بقیہ کو معمولی چوٹیں آئیں جن سے تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا، ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی کہ مدرسے میں 6 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔دوسری جانب آئی جی سندھ نے رضویہ میں پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔