کراچی (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ سب سے موثر اور جرأتمندانہ انتخابی مہم پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پیپلزپارٹی نے چلائی ہے۔ ہوسکتا ہے فوی طور پر پیپلزپارٹی کو پنجاب میں فائدہ نہ ملے کیونکہ بہت سا اسپیس وہ لوز کرچکے ہیں مگر ،بلاول کی جدوجہد سے پیپلزپارٹی پنجاب میں مستقبل کیلئے سرمایہ
کاری کررہی ہے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ قومی مفاد میں پیپلزپارٹی، تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) سمیت ہر جماعت کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں۔ جبکہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چوہدری نثار نے کہا ہے کہ میاں صاحب اگر آپ کے خلاف فیصلہ آ گیا ہے تو پھر اسے عدالت میں لڑیں عدالت سے نہیں لڑیں۔اپنے انتخابی حلقے این اے 59 میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ ’ہم چودہ پندرہ افراد نواز شریف کو آگے لائے، میرے سوا سب ن لیگ چھوڑ گئے ہیں،