Friday November 15, 2024

کیا واقعی فوج یا اسٹیبلشمنٹ عمران خان کے پیچھے کھڑی ہے؟ نازک وقت میں نعیم بخاری نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

کیا واقعی فوج یا اسٹیبلشمنٹ عمران خان کے پیچھے کھڑی ہے؟ نازک وقت میں نعیم بخاری نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی حیران رہ گیا۔۔۔۔۔اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے اینکر نے پی ٹی آئی رہنما نعیم بخاری سے سوال کیا

کہ ایسے بہت سے تاثرات دئے جا رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کے پیچھے کسی قوت یا ملٹری اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ ہے ، اس بارے میں آپ کیا کہیں گے ؟ جس پر نعیم بخاری نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے، میں تو پارٹی کے اندر ہوں مجھے کبھی ایسی کوئی حرکت یا موومنٹ نظر نہیں آئی جس سے یہ ثابت ہوتا ہو کہ یہ فوج کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا ایسا خیال ہرگز نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات کے لیے جو سسٹم بنایا ہے وہ تقریباً فول پروف ہے۔ آخر میں سب نتائج نادرا کے پاس جانے ہیں اور وہاں فوج بیٹھی ہوئی ہے۔ اگر آپ یہ کہتے ہیں کہ فوج نے فیصلہ ہی کر لیا ہے کہ عمران خان کو وزیر اعظم بنانا ہے تو پھر الیکشن کی کیا ضرورت ہے؟ آپ ٹیک اوور کر لیں اور عمران خان کو وزیر اعظم بنا دیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے اس کہانی میں واضح طور پر کچھ سمجھ نہیں آتا۔ دوسری بات یہ ہے کہ زرداری صاحب کی ایک بہت بڑی کرپشن سامنے آئی ہے جسے ابھی چیف جسٹس آف پاکستان نے صرف تولہ ہے اور میں آپ کو یہ لکھ کر دیتا ہوں

کہ زرداری صاحب بہت جلدی ملک چھوڑ کر چلے جائیں گے۔ یاد رہےکہ عام انتخابات کے لیے 25 جولائی کو ملک بھر میں پولنگ ہو گی۔ عام انتخابات میں سیاسی مبصرین کے مطابق پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن میں کانٹے دار مقابلہ تو ہو گا لیکن عین ممکن ہے کہ پاکستان تحریک انصاف زیادہ نشستیں جیتنے میں کامیاب ہو جائے۔سیاسی مخالفین کی جانب سے پی ٹی آئی کے پیچھے فوج اور اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ ہونے کا الزام عائد کیا جاتا تھا جس پر بات کرتے ہوئے نعیم بخاری نے ایسے مخالفین کو منہ توڑ جواب دیا اور پی ٹی آئی کے پیچھے فوج کا ہاتھ ہونے کی سختی سے تردید کر دی۔

FOLLOW US