Friday November 15, 2024

وڈے آئے میاں صاحب۔۔۔شہباز شریف کی تقریروں کا خود مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے مذاق اڑانا شروع کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق وزیر اعلیٰ کی جوشیلی تقاریر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے لیگی کارکنان نے خود ہی اپنے لیڈر کا مذااق اڑانا شروع کر دیا ہے ۔شہباز شریف کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تقاریرمیں وہ جوش خطابت میں کہتے ہیں کہ وزیراعظم بننے کے بعد کے پی کے

کو پنجاب اور کراچی کو لاہورپھر لاہور کو پیرس،پنجاب کو ترکی اور پاکستان کو ملائشیا بنا کر دم لو نگا،شہباز شریف کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر ضرب تقسیم چل پڑی ہے کہ پیرس کو ترجیح دی جائے یا ملائشیاکو،کراچی والے ڈائریکٹ پیرس آنے کے لیے بے تاب جبکہ کے پی کے والوں نے پنجاب آنے سے انکار کر دیا ہے ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان یوٹرن کے ماہر ہیں اسی لیے سڑکوں پر جہاں یوٹرن ہیں وہاں عمران خان کی تصویر لگادینی چاہیے۔سرگودھا میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپنی بیمار اہلیہ کو چھوڑ کر وطن واپس آئے اور باپ کے سامنے بیٹی کو گرفتار کیا گیا، کوئی بھی باپ اپنی بیٹی کو اپنے سامنے گرفتار ہوتا نہیں دیکھ سکتا۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے چیئرمین تحریک انصاف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹا، بہتان اور الزام خان دن رات ایک ہی بات کرتا ہے اور پھر بدل دیتا ہے، عمران خان یوٹرن کے ماہر ہیں، اپنی بات سے پھرنے پر ان کا نام یوٹرن پڑ گیا ہے اور سڑکوں پر جہاں بھی یوٹرن ہیں وہاں عمران خان کی تصویر لگانی چاہیے

لوگ ان کی تصویر دیکھ کر خود ہی سمجھ جائیں گے کہ یوٹرن لینا ہے۔شہباز شریف نے اپنی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق کہا کہ ہم نے بجلی بنائی، ملک کو ایٹمی قوت بنایا، موٹرویز کے جال بچھائے، ہر ضلع میں مفت ادویات دیں اور اسپتالوں کی شکل بدل دی جب کہ عمران خان نے پشاور اور میٹرو منصوبے کا بیڑہ غرق کردیا۔انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے پشاور میٹرو کا ٹھیکہ بلیک لسٹ کمپنی کو دیا اور فراڈ کیا، پشاور میٹرو کا بجٹ 48 ارب سے 68 ارب تک پہنچ گیا، بلیک لسٹ وہ کمپنی ہوتی ہے جو کرپشن کرتی ہے میں کل پشاور میں تھا عمران خان نے پشاور کو کھنڈر بنا دیا ہے، کیا آپ لوگ پنجاب کو بھی پشاور کی طرح تباہ ہوتا دیکھ سکتے ہیں؟شہباز شریف نے الیکشن جیت کر ملک کو ترکی اور ملائشیا کے برابر ترقی دینے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ 25 تاریخ کو پاکستان کی عظمت کے لیے، غربت کے خاتمے کے لیے اور نواز شریف کی بیٹی کو پرچی کی طاقت سے باہر لے کرآنے کے لیے ہمیں ووٹ دو، الیکشن جیت کر ملک کو ترکی اور ملائیشیا بنا دوں گا، ہندوستان ہم سے آگے نکل گیا اگر موقع دیا گیا تو کئی محاذوں پر ہندوستان کو شکست فاش دیں گے۔

FOLLOW US