Sunday January 19, 2025

عمران خان کا شاہد خٹک کو تھپڑ مارنے کا افسوسناک واقعہ ، شاہد خٹک کے صبر کا پیمانہ لبریز۔۔۔دبنگ جواب دیدیا

کرک(نیوزڈیسک) جلسہ گاہ میں دھول اور دھند ہونے کے باعث نہیں دیکھ سکا تھا کہ عمران خان مجھ سے آگے ہیں یا مجھ سے پیچھے ہیں۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کے دن قریب سے قریب تر آرہے ہیں۔سیاسی جماعتوں نے الیکشن کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔ اداروں کی جانب سے الیکشن کی تمام تر کاروائی کو تیزی سے آگے بڑھائی جارہی ہے۔تاحال سیاسی

 

وفاداریوں کو تبدیل کئیے جانے کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔2018 کے سال کو تبدیلی کا سال قرار دیا جارہا ہے۔تحریک انصاف کی انتخابی مہم بھی جاری و ساری ہے۔اس سلسلے میں عمران خان ملک کے طول و عرض میں جلسے منعقد کر رہی ہے۔ آج کرک میں پاکستان تحریک انصاف کا سیاسی پاور شو ہوا۔جس میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی ،اس موقع پر کھلاڑیوں میں شاندار جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔تاہم اس موقع پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔۔عمران خان جس وقت اسٹیج پر جانے کے لیے سیڑھیاں چڑھ رہے تھے اس وقت شاہد خٹک تیزی سے آگے بڑھے اور عمران خان سے پہلے اسٹیج پر جانے کی کوشش کی تو عمران خان نے شاہد خٹک کو تھپڑ دے مارا۔تاہم اس موقع پر سیاسی مبصرین کا کہنا تھا کہ امیدوار کو یوں تھپڑ جڑ دینا افسوسناک ہے اور ناقدین کا کہنا کہ عمران خان کا یہ رویہ ان کے لیے پریشانی پیدا کرسکتا۔اس موقع پر مخالفین نے شاہد خٹک اور عمران خان کے خلاف پراپیگنڈا شروع کردیا جس پر شاہد خٹک کا صبر بھی جواب دے گیا انہوں نے ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے مخالفین کا منہ بند کردیا۔انکا کہنا تھا کہ مجھے یہ واضح انداز میں بتانے دیں ۔مخالفین جھوٹا پراپیگنڈا کرکے اپنے شکست کے خوف کو ظاہر کریںگے۔عمران خان میرے قائد ہیں اور ا نہوں نے مجھ پر اعتماد کیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ جلسہ گاہ میں دھول اور دھند ہونے کے باعث نہیں دیکھ سکا تھا کہ عمران خان مجھ سے آگے ہیں یا مجھ سے پیچھے ہیں۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ایک تاریخی جلسہ تھا ،خان صاحب کو نہیں پتہ چلا کہ میں پیچھے آرہا ہوں اس لیے انہوں نے غیر ارادی طور پر مجھے تھپڑ دے مارا اور ایسا پہلے بھی ہو چکا ہے۔

FOLLOW US