ملتان(نیوزڈیسک) ملتان کی مسیحی برادری نے انتخابات 2018ء میں تحریک انصاف کے امیدوار شاہ محمود قریشی اور ان کے صاحبزادے ذین قریشی کی حمایت کا اعلان کردیا۔۔شاہ محمود قریشی نے مسیحی برادری کا انتخابات میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری میں موجود احساس کمتری کو ختم کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ملتان کی
مسیحی برادری الیکشن 2018ء میں تحریک انصاف کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے،،مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ نے کہا ہے کہ الیکشن2018ء میں ملتان کی مسیحی برادری کا ہر فرد تحریک انصاف کو ووٹ دے گا۔اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے مسیحی برادری میں موجود احساس کمتری کو دور کرنے کا وعدہ بھی کیا۔۔شاہ محمود قریشی نے مسیحی برادری کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔