کرک (مانیٹرنگ ڈیسک)چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خا ن نے کرک کے حلقہ این اے 34کے امیدوار شاہد خٹک کو زوردار تھپڑ دے مارا ۔ آج جلسہ گاہ آمد کے موقع پر عمران خان سٹیج کی سیڑھیوں پر چڑھ رہے تھے تو شاہد خٹک نے انھیں کراس کے آگےبڑھنے کی کوشش کی ۔ جس پر کپتان اپنے روایتی غصے پر قابو نہ پا سکے اور انھیں تھپڑ دے مارا۔
شاہد خٹک کافی دیر تک اس صورتحال پر اپنے گال پر ہاتھ رکھ کر عمران خان کو دیکھتے رہے ۔۔سٹیج پر پہنچ کر عمران خان نےعوام کی طرف سے استقبال پر ہاتھ کھڑے کیے تو اس موقع پر بھی شاہد خٹک عمران خان کے آگے آگئے جس پر عمران خان وہاںسے چلے گئے اور اپنی نشست پر بیٹھ گئے ۔بعد ازاں شاہد خٹک بھی عمران خان کے ساتھ والی نشست پر براجمان ہو گئے اور دونوں میں بات چیت شروع ہو گئی