راولپنڈی (نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنماءحنیف عباسی کیخلاف ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ کچھ دیر میں آنے کو ہے مگر اس وقت عدالت کے اندر کیا مناظر ہیں؟ دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے۔عدالت کے اندر کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رینجرز اہلکاروں کی بڑی تعداد عدالت کے اندر جمع ہے۔ ذرائع کے
مطابق عدالت کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے کے علاوہ اے این ایف کمانڈوز کو بھی تعینات کیا گیا ہے اور عقبی دروازے پر بکتر بند گاڑی بھی پہنچ گئی ہے۔اے این ایف کمانڈوز نے پولیس کے ساتھ مل کر عدالت کے عقبی دروازے پر بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے جبکہ کچہری سے باہر جانے والے راستے بھی بند کر دئیے گئے ہیں۔