لاہور (ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست سے ریٹائر ہو کر کھیلوں کی کوچنگ کریں، عمران خان کو کبھی حقیقی ووٹ نہیں ملے۔ جمعرات کو کپتان کو سیاست سے ریٹائر ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے بختاور بھٹو نے کہا کہ عمران خان کو کبھی عوام کی حمایت نہیں رہی، عمران خان سیاست سے
ریٹائر ہو کر کھیلوں کی کوچنگ کریں، عمران خان کو کبھی حقیقی ووٹ نہیں ملے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو جہاں بھی گئے لوگوں نے باہر نکل کر ان کا استقبال کیا، مستند ووٹ بینک اور سلطنت میں یہی فرق ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صد ر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان ایک منٹ میں تیرہ بار بیان بدلتے ہیں،13بار یو ٹرن لینے والے ملک کا کیا حشر کرینگے،پنجاب کی سیاسی فضا تبدیل ہو چکی،پنجاب ایک بار پھر بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا ہے،سیاست کو ضیا ء اور مشرف کی باقیات سے پاک کرینگے۔جمعرات کو اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صد ر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پنجاب کی سیاسی فضا تبدیل ہو چکی،پنجاب ایک بار پھر بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا ہے،بلاول بھٹو کے مخالفوں کے چہرے پر مایوسی نمایاں ہے،پیپلز پارٹی کے مخالفین کے پاس عوام کی بھلائی کا کوئی پروگرام نہیں،عمران خان ایک منٹ میں تیرہ بار بیان بدلتے ہیں۔تیرہ بار یو ٹرن لینے والا ملک کا کیا حشر کرینگے؟۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے نوازشریف سے بھی ہاتھ کردیا،سیاست کو ضیا اور مشرف باقیات سے پاک کرینگے۔۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے نوازشریف سے بھی ہاتھ کردیا،سیاست کو ضیا اور مشرف باقیات سے پاک کرینگے۔