اسلام آباد(نیوزڈیسک) نازیباالفاظ کے استعمال کے معاملے پرسماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک کاجواب مستردکرتے ہوئے فیصلہ دیا کہ پرویزخٹک کے انتخاب جیتنے کے باوجودکامیابی کانوٹیفکیشن جاری نہ کیاجائے۔تفصیلات کے مطابق نازیباالفاظ کے استعمال کے معاملے کی سماعت الیکشن کمیشن
آف پاکستان میں ہوئی ۔اس موقع پر پرویزخٹک کے وکیل بابراعوان بھی پیش نہ ہوئے جبکہ ایسوسی ایٹ الیکشن کمیشن میں حاضر ہوئے۔الیکشن کمیشن نے پرویز خٹک کا جواب مسترد کر دیا۔حکام نے حکم دیا کہ پرویز خٹک کے الیکشن جیتنے کے باوجود کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جائے اور کامیابی کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کی کلیئرنس سے ہی جاری کیا جائے۔چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ تحریک انصاف کے رہنما شرمناک کام کر کے بابر اعوان کو آگے کیوں کر دیتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے پرویز خٹک سے متعلق کیس کی سماعت 9 اگست تک ملتوی کر دی۔