Saturday November 16, 2024

’’ میں میڈیا کہ ذریعے بتانا چاہتا ہوں کہ ۔۔۔۔۔۔۔‘‘ اداکارہ نرگس کے ساتھ سر عام زیادتی و تشدد کا معاملہ، عابد باکسر نے تہلکہ خیز حقیقت بیان کر دی

’’ میں میڈیا کہ ذریعے بتانا چاہتا ہوں کہ ۔۔۔۔۔۔۔‘‘ اداکارہ نرگس کے ساتھ سر عام زیادتی و تشدد کا معاملہ، عابد باکسر نے تہلکہ خیز حقیقت بیان کر دی۔۔۔۔لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) جعلی پولیس مقابلوں کی چھاپ اور پاکستان کی نامور اسٹیج اداکارہ پر تشدد کے بعد اس کے بال مونڈھنے

سے مشہور ہونے والے ایس ایچ او عابد باکسر نے کیا واقعی ہی نرگس کے پر تشدد کر کے انکے بال مونڈھے تھے؟ پہلی بار انہوں نے حقیقت قوم کے سامنے رکھ دی۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عابد باکسر کا کہنا تھا کہ میرے اوپر الزام تھا کہ نرگس پر تشدد کیا اور اسکے بال مونڈھ دیئے۔ اس کے دو پہلو ہیں، ایک قنونی، ایک اخلاقی، قانونی نرگس کی جانب سے مجھ پر پہلے زیادتی اور تشدد کا پرچہ درج کروایا گیا لیکن بعد میں خود ہی کورٹ میں گئیں اور جا کر عدالت میں بیان دیا کہ میں نے غلط فہمی کی بناء پر عابد باکسر پر الزامات لگائے اور ان پر پرچہ درج کروایا جو کہ میں واپس لیتی ہوں ۔ جس کی بنا پر مجھے بے گناہ کرار دے دیا گیا۔ اخلاقی طور پر میں میڈیا کی وساطت سے نرگس سے، ان کے اہلخانہ سے، ان کے ساتھ مسلک لوگوں سے اور اپنے خاندان کے تمام افراد سے معافی مانگتا ہوں ، کیونکہ میری وجہ سے سب کی دل آزاری ہوئی۔ واضح رہے کہ عابد باکسر پر پولیس مقابلوں میں شہریوں کو ہلاک کرنے کی چھاپ تو لگی ہی لیکن اس

کیساتھ ہی شوبز کی خواتین کے ساتھ روابطہ اور قبضہ مافیا کا ساتھ دینے کے الزامات بھی لگتے رہے۔ ان سے منسوب معروف ترین واقعات میں سے ایک اداکارہ نرگس کو تشدد بنانے کا واقعہ بھی ہے جب ان کے سر کے بال اور بھنویں کاٹ دی گئیں اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔اسٹیج کی معروف اداکارہ نرگس کی عابد باکسر کیساتھ لڑائی ہو گئی جس پر عابد باکسر نے نرگس کے سر کے بال اور بھنویں کاٹ دیں اور جسمانی تشدد کیا۔اس وقت اداکارہ نے موقف اپنایا کہ عابد باکسر نے ان سے 1 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا اور گھر کے کاغذات مانگے تاہم انکار پر انہیں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔اداکارہ نرگس کے سر کے بال اور بھنویں تیز دھار آلے سے صاف کر دی گئیں اور کئی گھنٹوں تک یرغمال بنائے رکھا جس کا مقدمہ جوہر ٹاﺅن تھانے میں عابد باکسر اور ساتھیوں کے خلاف 28 مارچ 2002ءکو درج ہوا۔نرگس کا کہنا تھا کہ عابد باکسر انہیں گزشتہ چار سال سے بلیک میل کر رہا تھا جبکہ نرگس کے والد نے موقف اپنایا کہ ان کی بیٹی دیدار کے گھر میں ڈکیتی میں بھی عابد باکسر ملوث تھا۔ انہوں نے کیا کہا؟ ویڈیو آپ بھی دیکھیں ……..

FOLLOW US