لاہور (ویب ڈیسک) آصف زرداری ن لیگ کیساتھ مک مکا کیلئے تیار، وزیر اعظم کے امیدوار کا نام بھی پیش کردیا، گرفتاری سے قبل نواز شریف نے نجم سیٹھی کے گھر آصف زرداری سے ملاقات کی تھی، سابق صدر وزیر اعظم بنائے جانے کی شرط پر ن لیگ کیساتھ اتحاد کرنے کیلئے تیار ہیں،
بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ خوفناک چال چل گئی ، عمران خان کی وزارت عظمیٰ مشکوک ۔۔۔۔ اب تاج کس کے سر پر سجنے والا ہے ؟ دنگ کر ڈالنے والی خبر
بین الاقوامی اسٹیبلیشمنٹ بھی دونوں جماعتوں کے اتحاد کی خواہاں ہے، سینئر صحافی ہارون رشید کا دعویٰ۔تفصیلات کے مطابق جیسے جیسے عام انتخابات کا دن قریب سے قریب تر آتا جا رہا ہے، ویسے ویسے سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم زور پکڑتی جا رہی ہے۔ جبکہ عام انتخابات سے قبل کئی سروے بھی سامنے آئے ہیں۔ سامنے آنے والے سرویز کے نتائج میں تحریک انصاف کو فتح کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔دوسری جانب ن لیگ،، پیپلز پارٹی سمیت عمران خان کی دیگر جماعتوں کی جانب سے الزام عائد کیا جا رہے کہ تحریک انصاف کو اسٹیبلیشمنٹ کی حمایت حاصل ہے۔جبکہ اپنی ممکنہ شکست کو سامنے دیکھنے ہوئے بیشتر سیاسی جماعتیں انتخابی نتائج کے حوالے سے انتخابات سے قبل ہی تحفظت کا اظہار کر رہی ہیں۔ اس حوالے سے عمران خان کا کہنا ہے کہ دہائیوں سے ملک پر حکومت کرنے والی ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت ان کی اتحادی جماعتیں خوف کا شکار ہیں کہ تحریک انصاف کی فتح کی صورت میں پہلی مرتبہ کوئی ان کی کرپشن پر ان کا احتساب کرے گا، اسی باعث یہ جماعتیں پہلے سے ہی رونا دھونا شروع ہوگئی ہیں۔دوسری جانب اس تمام صورتحال کے حوالے سے معروف اور سینئر صحافی ہارون رشید کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے تہلکہ خیز دعویٰ کیا ہے۔ ہارون رشید کا کہنا ہے کہ گرفتاری سے قبل نواز شریف نے چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے گھر سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری سے ملاقات کی تھی۔ ہارون رشید کا دعویٰ ہے کہ بین الاقوامی اسٹیبلیشمنٹ بھی دونوں جماعتوں کے اتحاد کی خواہاں ہے، اسی لیے دونوں رہنماوں کے درمیان خفیہ ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔ہارون رشید مزید کہتے ہیں کہ آصف زرداری ن لیگ کیساتھ اتحادی حکومت بنانے کیلئے راضی ہیں، پر انہوں نے ایک بڑی شرط بھی عائد کی ہے۔ ہارون رشید کے مطابق آصف زرداری نے شرط عائد کی ہے کہ اگر ن لیگ ان کیساتھ اتحادی حکومت تشکیل دینے میں دلچسپی رکھتی ہے تو پھر اس صورت میں وزیراعظمانہیں بنایا جائے۔ ہارون رشید مزید کہتے ہیں کہ اس اتحاد میں محمود خان اچکزئی،، مولانا فضل الرحمان اور اے این پی بھی شامل ہو گی۔